مستحقین کو زکوٰة کی فراہمی ایک عظیم فریضہ ہے، فیاض علی بٹ

منگل 7 دسمبر 2021 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰة و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ مستحقین کو زکوٰة کی فراہمی ایک عظیم فریضہ ہے۔ اس فرض کی بجا آوری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے کیمٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری زکوٰة غلام عباس ڈیتھو اور صوبے بھر کے زکوٰة و عشر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰة و عشر فیاض علی بٹ نے افسران کو ہدایت کی کہ مستحق افراد تک زکوٰة کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔زکوٰة کی تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر شفاف رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰة کی صحیح تقسیم ہماری بنیادی ذمداری ہے اور اس عمل میںکسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیاض علی بٹ نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی داد رسی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں