اہل سنت والجماعت کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

منگل 7 دسمبر 2021 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) اہل سنت والجماعت کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ سندھ کا غاصبانہ بلدیاتی ایکٹ مسترد کرتے ہیںاہل سنت والجماعت ضلع ملیر کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حتمی مشاورتی اجلاس مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرست ضلع ملیر مولانا طارق مسعود صدر ضلع ملیر مولانا سید محی الدین شاہ الحسینی جنرل سیکریٹری ضلع ملیر مولانا محمد صدیق نور تمام ٹاونوں کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے علاوہ مختلف برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب نے کہا ہے کہ اہل سنت والجماعت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس کے لیئے ہم نے یو سیز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو بہت جلد امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کر کے مرکز کو بھیجیں گے مرکزی مشاورت کے بعد امیدواروں کے ناموں اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت میرے حلقے کے ووٹروں کے نام دوسرے علاقوں کے ووٹر لسٹوں میں ڈالا جا رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اس شرارت کے خلاف ہم نے کمیٹی بنا دی ہے جو بہت جلد انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔

علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب نے مزید کہا ہے کہ ہم سندھ کا غاصبانہ بلدیاتی ایکٹ مسترد کرتے ہیں،سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمران بھی صرف وصرف قوم کولولی پاپ دے رہے ہیں انہیں ملک وقوم کی عزت اورتعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مہنگائی کے سونامی اورعفریت نے قوم کونگل لیاہے،اگرمہنگائی کی موجودہ رفتاربرقراررہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاں کرنے پرمجبورہوگئے،خداراریاست مدینہ کے دعویدارحکمران ریاست مدینہ کے خلفائے راشدینؓ کے طرزحکمرانی کامطالعہ کرتے ہوئے ان کے اندازحکمرانی کوسامنے رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں