آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے طلباء کا تھیسیز ڈسپلے

منگل 7 دسمبر 2021 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے طلباء کے تھیسیز ڈسپلے کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا،وزیر ثقافت و تعلیم نے طلباء کے فن پاروں پر مشتمل مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کی محنت و لگن کو سراہا ، تھیسیزڈسپلے میں آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹ کے زیر تعلیم طلباء کے فائن آرٹس اور ٹیکسٹائل ڈیزائنگ پر مبنی فن پارے رکھے گئے ہیں،اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہاکہ اچھا لگ رہا ہے ہماری نوجوان نسل فنون لطیفہ میں دلچسپی لے رہی ہے، ہمیں معاشرے میں آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے طلباء آرٹ اینڈ کلچر کی تمام جہتوں میں زبردست کام کر رہے ہیں،آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کی قیادت میں ثقافت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ، انہوں نے کہاکہ بچہ جو پینٹ کرتا ہے وہ اس کے اندر کے خیالات ہوتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا یہ انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں تبدیل ہو جائے گا، ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ آرٹ اسکول مستقبل میں یونیورسٹی بنے ، ہمارے معاشرے میں آرٹ اینڈ کلچر پر مبنی یونیورسٹییز کی شدید ضرورت ہے،اس آرٹ اسکول کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے لیے جو بھی خدمات درکار ہیں ہم کریں گے، اس مقصد میں محکمہ ثقافت آرٹس کونسل کراچی کے ساتھ ہے، آرٹس کونسل کراچی تعریف کے لائق ہے جو فنون لطیفہ کے لیے زبردست کام کر رہی ہے، آرٹس انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹس کے پرنسپل شاہد رسام نے کہاکہ جو خواب ہم نے دیکھا تھا خوشی ہے کہ وہ پورا ہو رہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ایسے فنکار پیدا کریں جو معاشرے میں فنون لطیفہ کے حوالے سے کام کریں آج یہاں انسٹیٹیوٹ کے طلبائ کی شب و روز کی محنت کو نمایاں کیاگیا ہے، آخر میں صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ نے لائبریری کا دورہ بھی کیااس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، ڈاکٹر فاطمہ حسن، بشیر خان سدوزئی اور شکیل خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، تھیسیز ڈسپلے آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں تین دن تک جاری رہے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں