کراچی، محمد حسین محنتی کی سندھ حکومت کی مزدوردشمن پالیسیوں کی سخت مذمت

ایچ ڈی اے ملازمین کو فوری طورپر11ماہ کی تنخواہیں اورپنشن ادا کرکے سیکڑوں خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے،امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 7 دسمبر 2021 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سندھ حکومت کی مزدوردشمن پالیسیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایچ ڈی اے ملازمین کو فوری طورپر11ماہ کی تنخواہیں اورپنشن ادا کرکے سیکڑوں خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قباء آدیٹوریم میں HDAایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی کی زیرقیادت ملاقات کرنیوالے ملازمین کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

اس موقع پرنیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ جنرل سیکریٹری شکیل احمد شیخ ،قاسم جمال و دیگر بھی موجود تھے۔سی بی اے یونین رہنماوں نے صوبائی امیرکو بتایا کہ مہنگائی کے اس دورمیں ملازمین کو گیارہ ماہ سے تنخواہوں وپنشن کی عدم ادائگی سے ملازمین سخت پریشان اورکئی خاندان اس صورتحال سے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر واسا زاہد حسین کھیمٹیونے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے HDAایمپلائز یونین CBA کے عہدیداروں کے خلاف FIR درج کروائی اور ان کے گھروں پرات کے اندھیرے میں پولیس نے چھاپے مارے اور انکے اہل خانہ کو ہراساں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا گیا۔

محمد حسین محنتی نے واسا ملازمین کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اورہرمظلوم کے ساتھ ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں