سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبرجمعرات اورسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 10 دسمبرکوطلب کرلیا گیا

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبرجمعرات اورسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 10 دسمبرکوطلب کرلیا گیا ہے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پرگورنرسندھ کے اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے اعتراضات کودورکرکے بل کی دوبارہ توثیق کا امکان ہے ۔ جمعہ 10 دسمبرکوہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کرکے اسے دوبارہ منظورکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس بعد نمازجمعہ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات 9 دسمبرکو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوگا اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں دیگراہم امورپرغورکیا جائے گا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل140اے کی روح کیخلاف قراردیتے ہوئے 10اعتراضات کیساتھ بلدیاتی قانون کا مسودہ سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں