وفاقی حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کی بہبود کے لئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے ،ارم تنویر

ملکی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے تحفظ اور ان کی بہبود سے متعلق موثر قانون سازی کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل پریس اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل پریس اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ ارم تنویر سے منگل کو یہاں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پریس اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ارم تنویر نے سندھ میں اخباری صنعت اور میڈیا ورکرز کی بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور پی آئی ڈی کی جانب سے ابتک ہونے والے اقدامات سے متعلق آگاہی دی انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کی بہبود کے لئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے تحفظ اور ان کی بہبود سے متعلق موثر قانون سازی کی گئی ہے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے بعد صحافیوں کے جانی و مالی تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی اور کا فائدہ براہ راست ایک عام میڈیا ورکر کو ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق میڈیا ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے نئی جدت کا مقابلہ کرنے صحافیوں کو پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے محنت کرنی ہوگی تاکہ نئے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پی آئی ڈی ریجنل آفس میں اے بی سی اور آڈٹ کے ضروری امور کی مقامی سطح پر انجام دہی کے لئے افسران کی تعیناتی کے لئے اسلام آباد میں ارباب اختیار سے بات چیت کرکے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا تاکہ اخباری صنعت سے وابستہ افراد کو کوئٹہ سے وفاقی دارلحکومت کی تکالیف سے نجات حاصل ہو انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی ثقافت ، عوام اور صحافی ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہیں اور کوئٹہ کے صحافیوں کی پی آئی ڈی کراچی آفس آمد اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور تجربات پر تبادلہ ایک خوش آئند بات ہے اور ہماری خواہش ہوگی کہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق باہم رابطہ کاری کے اس عمل کو تسلسل کے ساتھ فعال رکھا جائے کوئٹہ کے صحافیوں نے ڈی جی پریس اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ارم تنویر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی پر مسرت کا اظہار کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں