کراچی پریس کلب میںپاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر ز کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیاپروفیشنلز ایکٹ 2021کے آرٹیکل 2 پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار مذکورہ شِق میں فی الفور ترامیم کر کے فوٹو جرنلسٹ اور ویڈیو جرنلسٹ کو صحافتی کیٹگری میںشامل کیا جائے ، محمد جمیل

منگل 7 دسمبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) کراچی پریس کلب میںپاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر ز کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس صدر محمد جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیاپروفیشنلز ایکٹ 2021کے آرٹیکل 2 پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ مذکورہ شِق میں فی الفور ترامیم کر کے فوٹو جرنلسٹ اور ویڈیو جرنلسٹ کو صحافتی کیٹگری میںشامل کیا جائے کیوں کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور فوٹو جرنلسٹ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرزکی منتخب باڈی کراچی پریس کلب ،ایسو سی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ ،فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ،یوجیزاور دیگر صحافتی تنظیموںکے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرے گی اور پریس کلب پر احتجاجی بینرز بھی آویزاںکئے جائیں گے ،مزید فیصلہ کیا گیا کہ صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ، گورنر سندھ اور تمام وفاقی وزراکی پریس کانفرنس میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکانے وزیر اعظم پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ اس آرٹیکل کی ذیلی دفعہ () میں فوٹوجرنلسٹ اور ویڈیو جرنلسٹ کو میڈیا پروفیشنلز میں شامل کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے عہدیداران اس مسئلے کے حل کے لیے گورنر سندھ اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماںسے ملاقات کریںگے اور تحریری خط بھی بھیجے جائیں گے جس میں ان سے فوٹو جرنلسٹ کمیونٹی کی حمایت میںاور اپنا کردا ر اد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

راولپنڈی ، اسلام آباد او ردیگر شہروں کی فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو پاکستان پریس فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری سید عباس مہدی، نائب صدر سعید لاشاری، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صدیقی، خازن اعجاز کورائی گورننگ باڈی سے سلطان چاکی سومرو، شارق حسین، محمد امین ، محمد بیگ اور دیگر شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں