ٓپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کیخلاف مشترکہ کارروائی

ھ* آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 6 غیر ملکیوں سمیت 7 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا

منگل 7 دسمبر 2021 22:40

Wکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائی۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے مشتر کہ انٹیلی جنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 6 غیر ملکیوں سمیت 7 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، ایک کشتی جس پر کسی ملک کی ملکیت نہیں تھی، سے 460 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت کا تخمینہ 4.4 ارب روپے ہے، پکڑی گئی منشیات کو اسمگلروں سمیت مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے جس میں کسی فرد یا گروہ کے دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات ضبط ہوئی ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام مقاصد کے لئے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لئے چوکس اور پر عزم ہیں، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن وامان قائم کرنے کے لئے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں