لله*کراچی، پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم ریحان گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 22:40

*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے تین افراد کو لوٹا تھا اور پولیس کے آنے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے جس میں ملزم کے دو ساتھی گرفتار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر بھی درج ہے، دوران تفتیش ملزم نے 2021 میں اپنے ساتھیوں سائل عرف مالو،عامر محمد، شیر خان، ظاہر اور ارسلان کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے ایک ساتھی عامر محمد کو پہلے ہی رینجرزنے 20 ستمبر 2021 کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا، گرفتار ملزم کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں