کراچی کیلئے دسمبرمیں بجلی مہنگی کرکے ساڑے سات ارب زبردستی اضافی وصول کرنا ظلم ہے، آفاق احمد

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) کراچی کیلئے دسمبرمیں بجلی کی قیمت پونے چار روپے فی یونٹ مہنگی کرکے ساڑے سات ارب روپے کراچی والوں سے زبردستی اضافی وصول کرنا ظلم ہے۔ آفاق احمد نے کہاکہ نہ تھمنے والی مہنگائی سے سب سے زیادہ ںنقصان کراچی کے مستقل شہر یوں کا ہورہاہے، مہنگائی سے تنگ عوام نے اسکول کی بھاری فیسز ادا نہ کرسکنے پر اپنے بچوں کو اسکول سے اٹھانا تو شروع کرہی دیا تھا اب حالات اتنے بدتر ہوتے جارہے ہیں کہ کراچی کے نوجوان روزگار نہ ہونے کے سبب خودکشی جیسے انتہائی اقدام تک پر مجبور ہوچکے جس پر حکومتی بے حسی کراچی کے لوگوں میں مایوسی و بے چینی میں اضافے کا با عث بنتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مظالم میں حکومتی اتحادی برابر کے شریک ہے جورات کی تاریخی میںقوانین کی منظوری کی قیمت وصول کرتے ہیںجبکہ لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے بیانات اور فوٹوں سیشن کرکے اپنی بے بسی اور اختیارات کا رونا اپنی کرپشن چھپانے کا ڈھونگ ہے جبکہ اپنے غلط اقدامات کو درست قرار دینے کیلئے بے مقصد دلائل دیکرلوگوں کو گمراہ کرنے کے کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا سندھ کے شہری علاقوںکے ساتھ ناروا سلوک دوریوں اور نفرتوں کو پروان چڑھانے کا زریعہ بن رہا ہے جسے تبدیل نہ کیا گیا تو اسکے نتائج خوفناک ثابت ہوسکتے ہیں جس بچاؤ کیلئے مقامی لوگوں کو دیگر افراد کی طرح مساوی حقوق اور اختیا رات میں حصہ دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہوناچاہیے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں