صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کی امریکی قونصلیٹ کے اکنامک افسر ایلن ولگھم اور قونصلیٹ کی اکنامک اسپیشلسٹ مہرین کاشف غیاث سے ملاقات

انشااللہ اس ملاقات سے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں بہتری کی جانب قدم اٹھانے میں مدد ملے گی، صوبائی وزیر عبدالباری پتافی

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں کراچی میں تعینات امریکی قونصلیٹ کے اکنامک افسر ایلن ولگھم اور قونصلیٹ کی اکنامک اسپیشلسٹ مہرین کاشف غیاث سے ملاقات کی اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اعجاز احمد مہیسر اور ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نظیر حسین کلہوڑو بھی موجود تھے یو ایس قونصلیٹ کے وفد نے صوبائی وزیر اور ان کی ٹیم سے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی بہتری سمیت محکمہ کی مالی صورتحال اور معمولات پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد صوبائی وزیر نے توقع ظاہر کی کہ انشااللہ اس ملاقات سے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں بہتری کی جانب قدم اٹھانے میں مدد ملے گی محکمہ کی کارکردگی بھی اچھی ہوگی اس سے سندھ کے عوام کو فائدہ ملے گا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments