ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ

دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کوٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) ڈی جی رینجرز(سندھ)میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے چِھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔چِھیپاویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای اومحمد رمضان چھیپا اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز (سندھ)کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کوٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ چِھیپا ویلفیئرٹرسٹ کی انسانیت کے لیے شعبہ ہائے زندگی میں خدمات بلخصوص انفارمیشن کنٹرول روم کا قیام اورریسکیو ٹریننگ قابلِ تحسین ہیں۔

ڈی جی رینجرزنے ادارے کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر انتظامیہ،اسٹاف کو سراہا اور فرا ئض کی بجا آوری کے دوران شہید ہو نے والے چھیپا رضا کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سربراہ ٹرسٹ محمد رمضان چھیپا نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان رینجرز (سندھ) کی خدمات کو سراہا اورڈی جی رینجرز(سندھ)کو بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں