کراچی میں مسیحی برادری کی جانب سے 18 دسمبرکو بین المذہبی امن ریلی کا انعقاد ہوگا

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) کمشنر کراچی محمد اقبا ل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں مسیحی برادری کی جانب سے 18 دسمبرکو نکالی جانے وا لی بین المذہبی امن ریلی کے انعقاد میں کراچی انتظامیہ ہر ممکنہ سہولت فراہم کر ے گی۔ وہ اپنے دفتر میں امن ریلی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کر رہے تھے۔ جس میں سینیٹر انور لعل ڈین ، پاسٹر سلیمان منظور، ایڈوکیٹ یونس ایس خان پرویز گل ، پاسٹر شہباز بھٹی اور پاسٹر امجد فاروق شامل تھے سینیٹر انور لعل ڈین نے بین المذہبی امن ریلی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انھوںنے کہا کہ کراچی میں مسیحی برادری ہر سال کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام گرجا گھروں کی جانب سے بین المذہبی امن ریلی کا انعقاد کر تی ہے جس میںشہر کے تمام گرجا گھروں کی نمائندگی شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر کے کارڈینل جوزف کاوٹس ریلی کے آغاز سے قبل گورا قبرستان پر ملک کی سلامتی کے لئے دعا کریں گے آرچ بشپ اور دیگر مذہبی رہنما وں کے علاوہ بچے ، خواتین ، نوجوان اور بزرگ سمیت مسیحی برادری کے افراد بڑی تعداد میںشر کت کر یں گے کمشنر نے بین المذہبی امن ریلی کے انعقاد کی روایت کو شہر میں امن اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے خوش آئند قرار دیا انھوں نے کہا کہ اس سے شہر میں امن بھائی چارہ اور آپس میں مذہبی ہم آ ھنگی بڑھے گی۔

۔ کمشنر نے کہاکہ ملک میں تمام اقلیتں برابر کے شہری ہیں انھیں معاثرہ میںترقی کے یکساں مواقع حاصل ہیں کمشنر کو بتایا گیا کہ 18 دسمبرکو نکالی جانے وا لی بین المذہبی امن ریلی گورا قبرستان سے شروع ہوگی براستہ شاہراہ فیصل پریس کلب جائے گی بعد ازاں سی ویو پر اختتام پذیر ہوگی جہاں اختتامی تقریب کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ریلی میں اونٹ گاڑی، گدھا گاڑی اور ٹرکوں مین شرکا سوار ہوں گے بڑی تعداد میں سرخ رنگ میں ملبوس سانٹا بھی شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں