‘کراچی، جماعت اسلامی کا بلدیاتی قانون واپس نہ لینے کی صورت میں شہر کی تمام شاہراؤں اور سڑکوں پر دھرنے اور مارچ کرنے کا اعلان

اتوار 16 جنوری 2022 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) جماعت اسلامی نے بلدیاتی قانون واپس نہ لینے کی صورت میں شہر کی تمام شاہراؤں اور سڑکوں پر دھرنے اور مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہ فیصل پر عوامی ریلی نکالی گئی۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میٹروپول سے ہوتے ہوئے سندھ اسمبلی ۵کے سامنے مرکزی دھرنے پر اختتام پزیر ہوئی۔اس دوران مظاہرین نے نرسری اسٹاپ اور میٹروپول پر دھرنا بھی دیا۔جس سے قائدین نے خطاب بھی کیا،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ فیصل نرسری اسٹاپ پر شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ شہری ایک ہی مطالبہ کررہے ہیں کہ کالا بلدیاتی قانون نامنظور، شہر کے تین کروڑ شہری اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں