پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سلوک دیکھ کر فسطایت کی یاد تازہ ہوگئی ہے، شاہی سید

پیپلز پارٹی اگر اس شہر میں امن اور ترقی چاہتی ہے، تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے، موجود لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ سیاہ قانون ہے،صدر اے این پی سندھ

اتوار 16 جنوری 2022 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ضلع کورنگی کی جانب سے مہران ٹائون کورنگی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سلوک دیکھ کر فسطایت کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی اگر اس شہر میں امن اور ترقی چاہتی ہے۔ تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے۔

موجود لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو سیاہ قانون سمجھتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتی ہے۔ جمہوریت کے چاچے مامے بننے والے من مانا بلدیاتی نظام ہم پرمسلط نہ کریں۔کراچی شہر کو صرف مال بنانے کی مشین نہ سمجھا جائے بلکہ اہلیان کراچی پر رحم کیا جائے۔کراچی،شہر کے آمن،ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

آپنے اکابرین کی برسیوں کے سلسلے میں 6 فروری کو ولیکا گرانڈ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ جلسہ عام سے پارٹی کی تمام مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔آج کا ورکرز کنونشن 6فروری کے جلسہ عام کی تیاریوں کا سلسلہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبای جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے ضلع کورنگی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی ہم بھی مخالفت کرتے ہیں، غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والی وفاقی حکومت کس منہ سے عوامی احتجاج اور مارچ کی کال دے رہی ہے،بلدیاتی نظام میں ترامیم ہوتی رہے گی مگر عوام سے جینے کا حق نہ چھینا جائے ، ہم تنظیمی طاقت میں شہر کی ہر سیاسی جماعت کا مقابلہ کرسکتے ہیں،ہمارے پاس سرکاری وزیر،ارپ پتی یا اے ٹی ایم مشینیں نہیں مگر مخلص اور بہادر کارکن ضرور ہیں، اپنے کارکن کے بل بوتے پر ہم بڑی سے بڑی طاقت کو للکارسکتے ہیں،ملک پر صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ انتہای نالاق ٹولہ مسلط ہے۔

6فروری کا جلسہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا سنگ میل ٹابت ہوگا،اس موقع پر صوبای سیکریٹری اطلاعات بحر کمال ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر ناصر خٹک،مجیب الائی اور جاوید خٹک نے بھی خطاب کیا،ورکز کنونشن میں متعدد علاقائی ذمہ داران و کارکنان نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں