کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کھیل کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے ۔جنرل عارف حسن

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوںفروغ دینے میں ہر ممکن تعاون کرے گی ،KBBAصدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد کی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل عارف حسن سے ملاقات

اتوار 16 جنوری 2022 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل(ر) عارف حسن نے کہا کہ غلام محمد خان کی قیادت میں کراچی میں باسکٹ بال کھیل نمایاں انداز میں فروغ پارہا ہے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہتر تربیت پر مبارکباد پیش کرتی ہے پی او اے ملک بھی میں کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کی بہتر تربیت کا فریضہ انجام دینے والی تنظیموں کی کاوشوں کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ ان سے مکمل تعاون بھی جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پرسندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت،نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق،یونس پٹھان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جنرل عارف حسن نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ صوبہ سندھ خصوصاً شہر کراچی میں باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کا بہتر انداز میں نہ صرف انعقادبلکہ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں ٹیلنٹکو بھی سامنے لانے میں اسپورٹس کی تنظیمیں اپنا کردار بے مثال انداز میں نبھا رہی ہیں انہوں نے کامن ویلتھ گیمز کوئین بیٹن تارچ ریلی میں بھر پور حصہ لینے پر KBBAاور کراچی کے باسکٹ بال کھلاڑیون سے اظہار تشکر کیا ملاقات میں KBBAکے صدر غلام محمد خان نے POAکے صدر جنرل عارف حسن کوکراچی میں باسکٹ بال سرگرمیوں کے حوالے سے KBBAکی مفصل رپورٹ پیش کی انہوں نے بتا یا ہماری ان کامیابیوں میں جہاں ہماری ٹیم کا نمایاں اور بے مثال کردار ہے وہیں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری انٹر نیشل خالد بشیر اور انٹرنیشنل عبدالناصر مرحوم کی سرپرسی بھی حاصل رہی غلام محمد خان نے POAکے صدر لفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اس موقع پر سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق نے جنرل عارف حسن کو KBBAکی جانب سے سوینئر پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں