محکمہ صحت سندھ نے سکولوں میں کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 16 جنوری 2022 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) محکمہ صحت سندھ نے سکولوں میں کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام ڈی ایج او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ہر ضلع کے سکولوں سے 100 سیمپل اکٹھے کئے جائیں گے اور کورونا سیمپل ڈاؤ ہسپتال کی کرونا لیب میں بھیجے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کورونا کے ٹیسٹ آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کو نتائج سے آگاہ کرے گا جبکہ کورونا کیسز کی شرح کے پیش نظر سکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں