سعید غنی کا ہتک عزت کا مقدمہ، حلیم عادل پر فرد جرم عائد تاہم ملزم کا صحت جرم سے انکار

حلیم عادل شیخ پرفردجرم عائدہوگئی ہے، انھوں نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، الزامات ثابت نہ کرسکے توقانون کے مطابق کارروائی ہوگی، سعیدغنی

پیر 17 جنوری 2022 12:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔پیرکوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان 13 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بعد ازاں صوبائی وزیر سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلیم عادل شیخ پرفردجرم عائدہوگئی ہے، انھوں نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، مجھ پرالزامات ثابت نہ کرسکے توقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments