محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان ظاہرکردیا

کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے،سردار سرفراز

پیر 17 جنوری 2022 12:15

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان ظاہرکردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان ظاہرکیاہے، 22 اور 23 جنوری کو درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے تاہم 22 اور 23 جنوری کو شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں