کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

کھیلوں کو فروغ میدانوں کو آباد کرکے شہر کراچی کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا، اقبال میمن

پیر 17 جنوری 2022 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے شہر کراچی کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا کھیل اور کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کرکے کھیلوں کو فروغ اور شہر قائد کو اسپورٹس سٹی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے کھیلوں کے میدانوں کو دورے کے آغاز کے پہلے مرحلے میں نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس کے دورے پر کیا اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان،NBPکے محمد جاوید،انور فاروقی،عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے کمشنر کراچی نے نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کرکٹ اکیڈمی سے متعلق تفصیلات معلوم کی کمشنر کراچی نے اس موقع پر اسپورٹس تنظیموں اور کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ COVIDایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے،حفاظتی انتطامات اپنانے کرونا سے بچا کے لئے ویکیسن لازمی لگوانے کی اپیل کی کمشنر کراچی اقبال میمن نے نیشنل بنک انتظامیہ کو کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا،کمشنر کراچی کھیلوں کے میدانوں کے معائنے کے لئے آئندہ ہفتے ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھیلوں کے میدانوں کا دورہ کرینگے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوورنگی اور بلدیاتی افسران بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ 10جنوری کو کمشنر کراچی تیسری کمشنر کراچی میراتھن کے روٹس کا دورہ کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں