پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی دہشت گردی ہے ، امتیاز شیخ

بجلی کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،وزیرتوانائی سندھ

پیر 17 جنوری 2022 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیازاحمد شیخ نے کہاہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بِجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کے لیے معاشی رسک بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر گزشتہ 15 روز میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔عوام کورونا اور دیگر وبائی امراض سے تو بچ جائیں گے، مگر عمران نیازی کی صورت میں نازل بحران سے بچنا ناممکن ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں