سندھ حکومت کراچی دشمنی میں بالکل اندھی ہو گئی ہے، اسلم فاروقی

سیاسی جماعتیں کراچی کی بہتری و ترقی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ میدان میں نکلیں، چیئرمین ایم کیو ایس سی

پیر 17 جنوری 2022 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بانیان پاکستان کی اولادوں عظیم محب وطنوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو ساڑھے 13سال ہوگئے ہیں لیکن سندھ حکومت نے شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے تاحال اقدامات نہیں کئے ہیں اور جس کی وجہ سے کراچی کی عوام پینے کے صاف پانی تک سے محروم ہے حتی کہ سندھ حکومت کی متعصبانہ سوچ نے کراچی کے نوجوانوں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بھی بند کر رکھے ہیں یوں لگتا ہے کہ سندھ حکومت کراچی دشمنی میں بلکل اندھی ہو گئی ہے اور اس کو کچھ بھی دیکھائی نہیں دے رہا ہے حالانکہ کراچی کی ترقی و خوشحالی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں شہر کراچی کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سیکریٹری جنرل ایم کیو ایس سی حکیم محمد شعیب قریشی، محمد اسلم غوری، دلشاد علی، عطا اللہ عالم نوری، انصاری، ماسٹر اسلم، بابا جمیل و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ سندھ حکومت کی متعصبانہ سوچ شہر کراچی کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جدوجہد اندھیرے میں اجالے کی نوید لگتی ہے مگر علیحدہ علیحدہ تنہا جدوجہد سے کامیابی مشکل ہو سکتی ہے اور اس لئے سندھ حکومت کی متعصبانہ سوچ اور اس کی کراچی دشمنی کے تناظر میں سیاسی جماعتیں اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی استحکام و خوشحالی کے لئے کراچی کی بہتری و ترقی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ میدان میں نکلیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں