پی ٹی آئی کی ملک بھر کی تنظیمیں تحلیل اور انٹر پارٹی الیکشن فوری کرایا جائے،اشرف قریشی

اشرف قریشی نے پارٹی کو منظم اور نطریاتی ورکرز کو اُن کا حقیقی مقام دینے کے لئے گورنر سندھ سے ورکرز ویلفیئر سیل قائم کرنے کی سفارش کردی

پیر 17 جنوری 2022 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان میں پائی جانے والی مایوسی اور خلفشار کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی کے بانی رکن و سابق صدر کراچی اشرف جبار قریشی میدان میں آگئے ،کارکنان اور قیادت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا نظریاتی کارکنان پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ اور عمران خان کے حقیقی ٹائیگرز ہیں ان خیالات کا اظہار اشرف جبار قریشی نے انصاف ہائوس کراچی میں پر ہجوم ورکرز مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ خصوصاً کراچی کے تمام اضلاع کے ہزاروں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں ۔

مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنان MNA,sاور MPA,sکی اقرباء پروری کرپشن پر پھٹ پڑے کارکنان نے ثبوت کے ساتھ اپنی شکایات سے آگاہ کیا اس موقع پر کارکنان نے متفقہ طور پر مختلف مطالبات پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اشرف قریشی نے ورکرز مشاورت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ نظریاتی کارکنان کو مقام دیا ہے مگر چند مفاد پرست عناصر نے اقتدار میں آنے کے بعد چیئر مین عمران خان اور پارٹی ورکرز کے دمیان دوریاں پیدا کیںمگر ہم آپ کو یقین دلا تے ہیں کہ آپ میں پائی جانے والی تشویش اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ورکرز کی آواز بنوں گا قیادت کو ورکرز کی آواز پہنچائوں گا ،اشرف قریشی نے کہاکہ ہم عمران خان کے نہیں مفاد پرست کرپٹ عناصر کے خلاف ہیں کارکنان معظم اور متحد رہیں ہم ملکرعمران خان کے ہاتھ مضبوط اوراُن کے ارد گرد جمع پارٹی دشمن عناصر سے جان چھڑائیں گے اجلاس میں کارکنان نے قیادت کے لئے اشرف قریشی کو متعدد تجاویز دی سندھ خصوصاً کراچی میں پی ٹی آئی کو منظم اور متحد کرنے کے لئے چیئر مین عمران خان تک ان تجاویز کو پہنچانے کا کہا مشاورتی اجلاس میں کارکنان PTIنے متفقہ طور پر متعدد قرارد کی منظوری دی جس میں MNA,sاور MPA,sکے من پسند کوارڈینٹر کو15یوم میں ہٹانے اور علاقائی ترقیاتی امور میں عوامی تجاویز کے ساتھ نظریاتی ورکرز کی مشاورت کو بھی شامل کیا جائے ،بصورت دیگر ہر ترقیاتی امور کی بہتر انجام دیہی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ میں کھلی کچہریاں لگا ئی جائیں گی ،کارکنان نے متفقہ قرارداد میں میںمطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کی تنظیم فوری تحلیل کی جائے ،تنظیمی عہدوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے بنیادی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا لہذا مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جائے ،مرکزی رہنمائوں اور منسٹرز کے دورے پر کراچی کے کارکنان کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے کارکنان کو اُن کا مقام دیا جانا چاہیئے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء اشرف قریشی نے کارکنان کے مطالبات پر اپنی تجویز پیش کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اپیل کی کہ کارکنان کے مسائل کے حل اور اور ان میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کے لئے ورکرز ویلفیئر سیل کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں وہ خود روزانہ کی بنیاد پر کارکنان سے ملاقات کرکے مسائل اور بے چینی کو دور کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں