پیپلزپارٹی 27 فرور ی کو مزار قائد سے اسلام آباد تک تاریخی مارچ کرکے نئی تاریخ درقم کریگی،شہنیلہ خانزادہ

پیر 17 جنوری 2022 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی رہنما اور آزاد رائٹرز فورم پاکستان کی نائب صدر شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ستائس فرور ی کو مزار قائد سے اسلام آباد تک تاریخی مارچ کرکے نئی تاریخ درقم کریگی۔ شہنیلہ خانزادہ رہنما پیپلزپارٹی کراچی نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔

تیر کا دور چلے گا اور لسانی اور نفرت کی سیاست کرنے والے چند نشستوں تک محدود ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بات مختلف چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیی۔ اس موقع پر سینئر رہنما سہیل عابدی، آصف خان ، محمد شاہد حسن ، نیاز خاصخیلی، مہوش سلطان اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ عوام کی محبت ہے کہ وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چرانوی سالگرہ پورے ادب اور جوش سے منا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جو انکے ویژن کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام دشمن حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے بلاول پیش رو ہیں۔ میڈیا نمائندگان کو انٹرویو دیتے ہوئے شہنیلہ خانزادہ نے مذید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹورفرانس سے ری ایکٹر پلانٹ، اسٹیل مل، عباسی شہید اسپتال، سمیت کراچی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی داغ بیل زوالفقار علی بھٹو شہید نے ڈالی۔

بے نظیر بھٹو نے پلوں پر پل، مائی کلاچی بائی پاس، لیاری ایکسپریس وے، اورنگی اور لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز، اسپتال، ٹراما سینٹر، این آئی سی وی ڈی، جناح اسپتال ، ترقی کا نہ رکنے والا سفر کراچی کو دیا۔ آئین پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قوم کو تحفہ ہے۔ پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرائی او آئی سی اور اسلامی بلاک کو مضبوط کیا۔

شہنیلہ خانزادہ نے مختلف چینلز سے گفتگو میں مذید کہا کہ بلاول بھٹو بھی قوم کی تقدیر بدلنے آئے ہیں ۔ آزاد را،ْئٹرز فورم کی نائب صدر ہوں ۔ کراچی کی سیاست کا دھارا نفرت سے محبت اور ووٹ بنک پی پی پی کی طرف مڑ چکا ہے۔ اب لاشوں کی نہیں محبت تعلیم امن اور ترقی کی بات ہوگی۔ بلدیاتی بل میں ترامیم ہوسکتی ہیں ۔ پی پی پی تنگ نظر نہیں لیکن اسکے لئے جمہوری طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

شہنیلہ خانزادہ نے میڈیا ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹنڈوالہ یار سے پی پی پی میں کام کر رہی ہیں ۔ انکے شوہر بھی آٹھ ماہ پہلے ایم کیو ایم پاکستان کا مرکزی عہدہ چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہو چکے ہیں۔ پچاس سے زائد افراد انکے ساتھ شامل ہوئے ہیں جبکہ پندرہ مذید شامل ہونے والے ہیں یہ پی پی پی کی کامیابی ہے کہ شہری علاقوں کے عوام قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ لسانی سیاست اور مہاجر کارڈ دم توڑ رہا ہے ۔ ملک اور صوبہ کی ترقی کے لئے سب کو ایک اکائی بن کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ستائیس فروری کو اپنے حق کے لئے نکلیں بلاول بھٹو ہی ہم سب کے رہبر ہیں اور وہ ہی ہمیں منزل تک پہنچائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں