
شمال مشرقی و مغربی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل
وادی زیارت میں ایک انچ تک برفباری ہوئی ،وادی زیارت کی رابطہ سڑکیں پھسلن سے متاثر ہیں، نمک ڈالا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان پیدا ہوگیا، 22 اور 23 جنوری کو درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے، ماہرین
پیر 17 جنوری 2022 15:50
(جاری ہے)
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے تاہم 22 اور 23 جنوری کو شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نی بتایا کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ افغانستان اور ایران میں موجود ہے اور یہ ایران کے راستے منگل کو بلوچستان میں داخل ہوگا، سلسلے کا پھیلائو شمالی بلوچستان تک آنے کے باعث گزشتہ رات کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق منگل کو یہ سلسلہ شمالی و وسطی بلوچستان میں بارش و برفباری کا باعث بنے گا،20 جنوری تک یہ سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر بھی اثرانداز ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم درجہ 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔22 جنوری کو مغربی ہوائیں بلوچستان اور جنوبی پنجاب نکل جائیں گی،جس سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہیاور جنوری کے اختتام تک شہر میں سردی رہے گی۔دوسری جانب شمال مغربی بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وادی زیارت اور کان مہتر زئی میں برفباری ہوئی ہے جبکہ پشین، خانوزئی، مسلم باغ اور سرانان میں بارش ہوئی ہے،اس کے علاوہ چمن اور گردو نواح میں گرد ا?لود طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا ہے۔کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سری نگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت دیدی‘حکومت رکاوٹیں ختم کرئے. عدالت کا حکم
-
پنجاب میں اس وقت مکمل سکون ہےء عوام نے فتنہ فساد مارچ مسترد کردیا
-
الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ 20 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
-
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ اور فوج مل کر مسائل کا مستقل حل نکالے
-
حکومتی چال یا معاہدہ ؛ اٹک پل سے پنجاب پولیس کی ساری نفری ہٹالی گئی
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ؛ انتخابی قوانین میں اہم ترامیم منظور کرانے کا فیصلہ
-
عمران خان سے خون کا رشتہ ہے: شیخ رشید
-
معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، شہبازشریف
-
لاہور ہائی کورٹ کا تحریک انصاف کے گرفتار راہنماﺅں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر عمران خان محفوظ راستے کی تلاش میں ہے
-
میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا،بورڈ آف انکوائری تشکیل
-
نمائش چورنگی پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، عمران اسماعیل
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.