امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے،فوزیہ صدیقی

حملے میں بھائی کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردے دیا،اسی طرح معصوموں کو گناہ گار دکھایا جاتا ہے اور اسی لیے معصوم عافیہ آج بھی قید کاٹ رہی ہے،بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی

پیر 17 جنوری 2022 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) امریکہ میں سزائے قید کاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے،حملے میں اپنے بھائی کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسی طرح معصوموں کو گناہ گار دکھایا جاتا ہے اور اسی لیے معصوم عافیہ آج بھی قید کاٹ رہی ہے،حملے میں عافیہ کے بھائی کے ملوث ہونے کی امریکی میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اور مثال ہے کہ کیسے امریکی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرولز بغیر کسی ثبوت کے لوگوں پر الزامات لگا دیتے ہیں، خصوصا جب کوئی شخص سیاہ فام ہو یا مسلمان ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کئی امریکی چینلز اور سوشل میڈیا پر حملہ آور کو ڈاکٹر عافیہ کا حقیقی بھائی بتایا تھا جس کے بعد ان کے بھائی کے وکیل کی جانب سے ایک تردیدی بیان بھی سامنے آیا تھا۔ڈاکٹر عافیہ کے بھائی کے وکیل جان فلائیڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میرے موکل وہ شخص نہیں جو اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments