سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کا اتوار اور پیر کی درمیانی شب اللہ بخش گوٹھ کے قریب ملزمان سے مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فارنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ دو ملزمان اندھیرا کا فادہ اٹھاتے ہوے موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرام سمیت سنگین جرام میں ملوث ہے۔ملزم سے غیرقانونی اسلحہ بمع رانڈ برآمد کئیے گئے ہیں،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ساحل ولد بہلوال کے نام سے ہوی ہے،زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کا سابقہ کرمنل ریکاڈ معلوم کیا جا رہا ہے اورملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں