سندھ پولیس کے 31انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

مختلف شعبہ جات کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ان افسران کی ترقی کی آگاہی کے لیے خط لکھ دیے گئے

منگل 18 جنوری 2022 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ پولیس کے 31 انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی)کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن آئی جی سندھ آفس سے اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے جاری کر دیا ہے۔سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ان افسران کی ترقی کی آگاہی کے لیے خط لکھ دیے گئے ہیں، ایسے بیشتر افسران ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں احسان اللہ جٹ، معشوق حسین، امجد جاوید کلیار، سردار خان پٹھان، سید شمیم حسین، عارف حیات، تاج محمد، راجہ ممتاز محمد، امتیاز اللہ خان، مظہر علی جتوئی، دھنی بخش، طارق حسین سومرو، محمد اقبال حسین، سرور حسین، سید احسن ذوالفقار، منظور احمد صدیقی، خان محمد، طاہر ایوب، عبدالمنیم، محمد سہیل خٹک، سید محمد رضا، شاہ زمان، غلام علی جمالی، طاہر حسین، کمال نسیم، ارشد حسین، عطار حسین، عبدالواسع، محمد اعظم رانا، سید سعید اختر اور عبدالوحید شامل ہیں۔سینٹرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق مزید 350 انسپکٹرز کے ترقی بیج لائن اپ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں