کراچی ،جماعت اسلامی کا20جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنا دینے کا اعلان

ہمیں حق سے محروم کرنے والے جمہوریت کا راگ الاپنے والے ہی ہیں،حافظ نعیم الرحمن

منگل 18 جنوری 2022 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) جماعت اسلامی نے بلدیاتی قوانین کے خلاف اپنے احتجاج کو وسعت دینے کا اعلا ن کرتے ہوئے 20جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا انیسویں روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کسی بھی سیاسی جماعت سے بڑی ریلی شارع فیصل پر نکالی جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ شہر بھر میں دھرنے کے اثرات پھیل رہے ہیں ، ریلیاں نکل رہی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ دھرنا ایک مرکزبنتاجارہاہے۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 20تاریخ کو حسن اسکوائر پر دھرنا دیں گے اور بتائیں گے کہ ہمیں حق سے محروم کرنے والے جمہوریت کا راگ الاپنے والے ہی ہیں، حکومت سندھ کے رویے سے لوگ احساس محرومی کا شکارہو رہے ہیں، ہم عوامی شعوربیدار کرکے اپناحق واپس لیناچاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مذاکرات میں تعطل حکومت سندھ ہی رکھے ہوئے ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو اس 18ویں ترمیم کے بعد اس کاحصہ دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں