امتحانی جوابی کاپیوں پر کمپیوٹر ائزڈ کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے ذریعے جانچ پڑتال کا کامیاب تجربہ

منگل 18 جنوری 2022 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانی نتائج میں شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کیلئے امتحانی جوابی کاپیوں پر کمپیوٹر ائزڈ کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے ذریعے جانچ پڑتال( اسسٹمنٹ ) کا کامیاب تجربہ کرلیا جس کے باعث نہم جنرل گروپ کے نتائج میں تاخیر ہوئی ۔ رواں تعلیمی سال ہونے والے نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کی امتحانی کاپیوں پر کمپیوٹرائزڈ کوڈنگ و ڈی کوڈنگ کی جائے گی ،ثانوی بورڈ جنور ی کے آخری ہفتے میں نہم جنرل گروپ کے نتائج جاری کریگا جبکہ نہم سائنس گروپ کی مارکس شیٹ کا اجراء اگلے ہفتہ سے ہوگا۔

ثانوی بورڈ نے میٹرک کے اسپیشل امتحانات لینے کے کوئی امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرائز ڈ کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کا کامیاب تجربہ نہم جماعت کے جنرل گروپ کی امتحانی کاپیوں پر کیا ہے جس کے باعث نہم جنرل گروپ کے نتائج میں تاخیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

نہم جنرل گروپ کے نتائج نہم سائنس گروپ سے قبل آتے تھے مگر اس بار ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میرٹ کو برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح امتحانی کاپیوں میں اضافی نمبر وں کے ہیر پھیر کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ کوڈنگ اور دی کوڈنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے اس کے تحت کمپیوٹر ہی امتحانی کاپیوں کو کوڈ او ر ڈی کوڈ کرسکتا ہے ۔

اس حوالے سے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس بار نہم جنرل گروپ کی امتحانی کاپیوں کو کمپیوٹرائزڈ کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کا تجربہ کامیاب رہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے دوران ہونیوالے نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کی امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کمپیوٹرائزڈ کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے ذریعے کی جائیں گی اس اقدام کا مقصد میرٹ کو برقرار رکھنا اور امتحانی کاپیوں میں اضافی نمبروں کی ہیر پھیر کے کسی بھی امکانات کو ختم کرنا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کا کہنا تھا کہ نہم جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں کردیا جائے گا جبکہ نہم سائنس گروپ کی مارکس شیٹ کا اجراء کا عمل اگلے ہفتہ سے شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ثانوی سطح پرمیٹر ک میں گریڈ کم لانے والے طلبہ کے لیے اسپیشل امتحانات لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی حکم دیا گیا ہے۔

ہم سالانہ امتحانات 2022ء کی تیاری کررہے ہیں تاہم اگر محکمہ تعلیم کوئی فیصلہ کرتا ہے تو اس پر من وعن عمل کیا جائے گا چونکہ ابھی سندھ کے دیگر بورڈ نے نہم جماعت کے نتائج جاری نہیں کئے ہیں اس لئے اگر اسپیشل امتحانات لئے گئے تو سالانہ امتحانات 2022ء میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں