پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعددواردتوں میں ملوث 11مبینہ ملزمان گرفتار

بدھ 19 جنوری 2022 16:32

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعددواردتوں میں ملوث 11مبینہ ملزمان گرفتار
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) کراچی کے ضلع ایسٹ  کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون،گٹکاماوا سمیت موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہائوس رابری میں ملوث تین ڈکیت چاکر خان ، امجد لاشاری اور سلمان پٹھان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے آرٹیفیشل پسٹل،چھینے ہوئے موبائل فون اورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں سپرہائی پولیس نے سٹریٹ کریمنل گینگ میں ملوث 4ملزمان سمیت موٹر سائیکل لفٹرحق نواز، سکندر ،محمد شاہد ،کریم بخش اور سلیم کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک چھینی و سرقہ موٹرسائیکلیں ، 4عدد پستول بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے۔ سولجر بازار پولیس نے گلزار حبیب روڈ اقبال مارکیٹ کے قریب سے چوری چھپکے کیبن پر گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم نورالہی کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضے سے مضر صحت 36 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمدکرلیا گیا جبکہ ٹیپو سلطان پولیس نے شرابی ملزم عبدلصمد سمیت ایک اسٹریٹ کرمنل جبران کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے پسٹل بمعہ رائونڈ اور شراب کی بوتل برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں