کراچی،سندھ حکومت کی جانب سے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شہر بھر سے خواتین کل بروز جمعرات حسن اسکوائر پر دھرنا دیں گی، اسماء سفیر

جمعرات 20 جنوری 2022 00:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شہر بھر سے خواتین جمعرات 20جنوری حسن اسکوائر پر دھرنا دیں گی۔ احتجاج اور دباؤ کو آگے بڑھانے کے لئے خواتین کی شرکت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپناجائز حق چاہیے۔

بلدیاتی اداروں پر صوبائی حکومت کا قبضہ شہر کو مزید اپاہج بنانے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ہم سرد موسم میں گھروں سے نکل کر سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔سندھ حکومت براہ راست خواتین کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ دھرنا ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔یہاں شہر کا انفرا سٹرکچر نہیں بلکہ ہمارے بچوں کا تعلیمی نظام بھی تباہ و برباد کر دیا گیا ہے بچوں کے لیے ملازمتیں موجود نہیں جب کہ کرپشن، لوٹ مار اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک بچوں کے مستقبل کی تحریک ہے اور ہم شہر کی تمام خواتین کو اپنا حق لینے کے لیے جمعرات 20 جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتی ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں