جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ،ڈکیتی کے دوران ہندو تاجر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

جمعرات 20 جنوری 2022 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈکیتی کے دوران ہندو تاجر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔جمعرات کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈکیتی کے دوران ہندو تاجر کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے مرکزی ملزم کو عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق 73 لاکھ روپے لوٹنے کے دوران ملزمان نے 35 سالہ ہندو تاجر ویر بھان کو قتل کردیا تھا۔ گرفتار ملزم ویر بھان کے رقم نکالنے کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک میں موجود رہا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں چھینی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سائوتھ پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ گزری کے باہر بنک کے باہر بھی ڈکیتی کی واردات میں یہ ہی گروپ ملوث ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں