متنازع بل،میئر کے اختیارات عوامی مسائل حل کیلئے کوشاں ہیں ،کنور ارشد علی خان

جمعرات 20 جنوری 2022 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا ہے کہ منتازعہ بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے میئرز کے اختیارات،سندھ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ کے صدر و سابق سٹی نائب ناظم کراچی محمد طارق حسن کی مسلسل عملی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں اور تمام جماعتوں کے مشاورت سے اس متنازعہ بلدیاتی ترمیمی بل میں میئر کے اختیارات اور عوامی مسائل کے حل سمیت دیگر امور کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں کنور ارشد علی خان نے کہا کہ سابق سٹی نائب ناظم طارق حسن نے 2001 تا 2004 اس شہر کراچی کی ترقی و تعمیر کراکر اس شہر کے باسیوں کو سہولیتں فراہم کی گیئں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ سندھ بھر میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں