نظام مصطفی پارٹی کی لاہورمیں ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت

جمعرات 20 جنوری 2022 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب،پارٹی صدرمیاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی ،چیف آرگنائزرانجینئرعبدالرشیدارشد،سندھ کے صدرپیر سیدلیاقت علی شاہ،جنرل سیکریٹری علامہ نسیم احمد صدیقی نے نیو انارکلی (لاہور)میں ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی، انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیا،زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعاکی اورواقعہ کی تحقیقات کامطالبہ کیا ۔

رہنماؤںنے کہاکہ ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیں پے درپے ہونے پیش آنے والے واقعات کا ہونااس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیزکہی نظر نہیں آتی ،گورننس اپنی تباہی کے آخری کنارے پہنچ چکا ہے ،حکومت امن وامان کے دعوے کررہی ہے،لیکن کراچی میں لوٹ مارکا دوردوراں ہے،کہاجاتاتھاکہ دہشت گردوں ختم کردیاہے لیکن دہشت گردی واقعات ملک بھرمیں رونما ہورہے ہیں،ملک کو دہشت گردی کی سنگین خطرات کا سامناہے رہنماؤں نے پورے ملک میں ریڈالرٹ کرنے کی مطالبہ کیا اورکہاکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی قدم اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدنہ ہونا قابل مذمت قراردیاہے اورکہاکہ موجودہ صو رت حال کو سامنے رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیاجائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں