جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن 25جنوری کو ہوگا

جمعرات 20 جنوری 2022 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن 25جنوری کو ہوگا۔ کنونشن سے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ودیگر مرکزی وصوبائی رہنماء خطاب کریں گے۔ جے یوآئی ضلع غربی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے۔ جے یوآئی مفتی خالد کی قیادت میں ضلع غربی میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات قاری عبداللہ بسمل کے مطابق جے یوآئی ضلع غربی کے تحت متوقع بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں عظیم الشان ورکرز کنونشن 25جنوری 2022 بروز منگل کو سلیبریشن لان نزد نیاناظم آباد میں ہوگا۔ تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کراچی کی پوری قیادت سمیت صوبائی اور مرکزی رہنماء بھی شریک ہونگے۔

قاری عبداللہ بسمل کے مطابق ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم جاری ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع غربی آنیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار اور پر عزم ہے۔ خیبر پختون خواہ کی طرح پورے ملک اور ضلع غربی میں بھی جمعیت علماء اسلام تاریخ رقم کرے گی۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کردیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں