مرکزی قیادت کی ہدایت پراے اے این پی سندھ کا 6فروری کو ہونے والے مرکزی جلسہ کرونا وبا کی نئی لہر کے باعث ملتوی

حالات معمول پر آ نے کے بعد مرکزی کابینہ، مرکزی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی جلسے کے لیئے نء تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا،شاہی سید

جمعہ 21 جنوری 2022 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے آپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر 6 فروری کو ہونے والے مرکزی جلسے کو کرونا وبا کی نئی لہر کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب صدر آ میر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین سے مشاورت کے بعد 6 اور 7 فروری کو شیڈولڈ مرکزی کابینہ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

23 جنوری کو ہونے والے صوبائی کونسل کے اجلاس کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ضلعی کنونشنز کرونا ایس او پیز کو فالو کرے ہوئے۔ شیڈول کے مطابق ہونگے۔حالات معمول پر آ نے کے بعد مرکزی کابینہ، مرکزی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی جلسے کے لیئے نء تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔پارٹی کارکنان اور زمہ داران سمیت تمام شہری کرونا ایس او پیز کی پابندیوں کو یقینی بنائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں