ضلع وسطی،گراں فروشی،ناجائزتجاوزات،غیر مستند ڈاکٹرز اور غیر معیاری ہسپتالوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری

گراں فروشوں پر جرمانے،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور عطائی ڈاکٹروںخلاف کاروائی،متعدد کلینکس سِیل کردئیے گئے

جمعہ 21 جنوری 2022 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم ضلع وسطی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف چومُکھی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ انکی ہدایت پرضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیار کار گراں فروشی،ناجائز تجاوزات،غیر مستند ڈاکٹرز اور غیر معیاری ہسپتالوں کے خلاف مسلسل کاروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ ضلع وسطی کو ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوںسے ممکنہ طور پر مکمل پاک کیا جاسکے جبکہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طُلبا کو کرونا سے بچائو کے لئے ویکسین لگانے کے عمل کی بھی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اہلیان ِ ضلع وسطی کو کورونا سے محفوظ رکھا جاسکے ،اس سلسلے میں حالیہ کاروائیوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اشتراک سے ضلع وسطی کے مختلف زونز میں متعدد غیر مستند ڈاکٹرز اور غیر معیاری ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور متعدد ہسپتالوں اور نجی کلینکس کو سِیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عوام کو لوٹنے والے گراں فروشوں کے خلاف ضلع وسطی کے ہر زون میں کاروائیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں گراں فروشوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ کئی دکانوں کو سِیل بھی کیا گیا جبکہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں نارتھ ناظم آباد بفرزون ،نیو کراچی 7-D میں تجارتی و رہاشی علاقوں میں قائم بڑے رقبوں پر قائم پختہ تعمیرات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ضلع میں پختہ اور عارضی پتھاروں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائیا ں جارہی ہیں ان کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کو کے ایم سی ،ڈی ایم سی اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کا بھرپورتعاون حاصل ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں