کوروناوائرس صورتحال،مزید 17 مریض لقمہ اجل اور 3739 دیگر کی تشخیص

جمعہ 21 جنوری 2022 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 17 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7727 ہوگئی ہے جبکہ 17002 ٹیسٹ کیے گئے تو 3739 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے مزید 17 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7727 ہوگئی جو کہ شرح اموات کا 1.5 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 17002 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 3739 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 22 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 7419686 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 514863 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 91.9 فیصد یعنی 473340 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے 332 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 33796 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 33 398 گھروں میں، 30 آئسولیشن مراکز اور 368 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 306 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 21 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 3739 نئے کیسز میں سے 3289 کراچی سے سامنے آئے ہیں جن میں سے 1345 شرقی، 773 جنوبی، 655 وسطی، 261 کورنگی، 145 ملیر اور 110 غربی شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 145، نوشہروفیروز 34، جامشورو 29، تھرپارکر 20، ٹنڈو محمد خان 19، بدین 16، دادو 15، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور سانگھڑ 12-12، لاڑکانہ 11، ٹنڈو الہیار، جیکب آباد، خیرپور اور میرپورخاص 10-10، شکارپور 9، گھوٹکی 5، شہید بینظیر آباد 4اور مٹیاری 1 کیس شامل ہیں۔

ویکسی نیشن: ویکسی نیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 18 جنوری تک 32462394 ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 237284 ویکسین لگائی گئی ہیں - مجموعی طور پر 32699678 ویکسین لگائی گئی ہیں جو کہ آبادی کا 59.01 فیصد ہے ۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں