وقار مہدی کی لاہور میں دہشتگردانہ دھماکے کی شدید مذمت اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،و اقعے میں ملوث درندوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،معاون خصوصی سندھ

جمعہ 21 جنوری 2022 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیراعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انکوائری انسپیکشن ٹیم و سیاسی امور اور پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے لاہور میں دہشتگردانہ دھماکے کی شدید مذمت اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں، وقار مہدی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقعے میں ملوث درندوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وقار مہدی نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد اب دہشتگردی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرِ داخلہ کی دہشتگردوں سے ہمدردی ایک کھلا راز ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور شیخ رشید کی اہم ترین عہدوں پر موجودگی میں دہشتگردی کو روکنا دیوانے کا خواب ہے۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی و انتھا پسندی کے خلاف پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف دو ٹوک ہے۔ دہشتگردی اور انتھاپسندی سے چھٹکارا فقط نیشنل ایکشن پلان میں پنہاں ہے، جسے سلیکٹڈ حکمرانوں نے سرد خانے کی نذر کیا ہوا ہے۔ وقار مہدی نے لاہور دہماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور دہماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں