چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے نیپرا سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 20 جنوری 2022 22:20

کراچی۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کوپہلے نیپرا سی ایس آر ایوارڈ ز 2022میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی پی ایچ جی سی کو  نیپرا کی سی ایس آر ڈرائیو پاور کے ساتھ تعاون کے اعتراف میں اسٹالوارٹ(Stalwart Award) ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سی پی ایچ جی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رین لی ہو نے تقریب کے مہمانِ خصوصی نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رین لی ہونے سی پی ایچ جی سی کی کائوشوں کو سراہنے پرنیپرا کے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کمیونیٹیز کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا کمپنی کے آپریشنز کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

رین لی ہو نے مقامی کمیونیٹیز کی فلاح و بہبود کیلئے سرکاری حکام کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی ایس آر اور ماحولیاتی تحفظ دونوں سی پی ایچ جی سی کیلئے اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم مقامی لوگوں کی ضرورت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے سی ایس آر منصوبے شروع کرتے ہیں۔ نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی نے نیپرا کے لائسنس دہندگان کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ نیپرا کے لائسنس دہندگان کے سی ایس آر پراجیکٹس کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے یہ منصوبے مقامی کمیونیٹیز کی ترقی کیلئے خاموش انقلاب ہیں۔

سی پی ایچ جی سی کا ایک فعال سی ایس آر پروگرام ہے۔کمپنی نے کمرشل آپریشنز کا آغاز اگست 2019میں کیا تھا جبکہ کمپنی نے2016سے ہی سی ایس آر اقدامات شروع کردیے تھے اور یہ اقدامات کمپنی کے سی ایس آرکے عزم کا اظہار ہیں۔ سی پی ایچ جی سی مختلف سی ایس آر منصوبوں پر اب تک 160ملین روپے سے زائد رقم خرچ کرچکی ہے۔ ان منصوبوں میں الانہ گوٹھ میں فشرمین جیٹی، گڈانی میں سی پی ایچ جی سی ٹی سی ایف اسکول،چاغی میں شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کے پمپ، وبائی مرض کوویڈ کے خلاف جنگ میں مقامی حکومت کو امداد ی سامان کی فراہمی، کلین حب سٹی پروگرام اورمقامی طلباء کو ٹریننگ فراہم کرکے پلانٹ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں