ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی ٹنڈو آلہ یار میں سینئرکارکن خلیل الرحمن خانزادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ٹنڈو آلہ یار میں سینئرکارکن خلیل الرحمن خانزادہ کی قوم پرست تنظیم کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمن کو دن دہاڑے کورٹ کے باہر پولیس کی موجودگی میں دہشت گردوں نے سر عام فائرنگ کرکے شہید کیا اور با آسانی فرار ہوگئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے پولیس کی کارکردگی پر۔

(جاری ہے)

عامر خان نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی کی اس بہیمانہ کارروائی کا نوٹس لیا جائے پورا واقعہ ریکارڈ پر ہے اور فوٹیجز موجود ہیں دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی اس شرمناک واقع سے عوام و کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نا سمجھا جائے یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے 30 ستمبر 1988 کو حیدرآباد میں قتل عام کیا انکو قانون کی گرفت میں لایاجائے اور قرار و اقعی سزا دی جائے۔عامر خان نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ خلیل الرحمن شہید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں