جے یوآئی کے وفد کی مولانامشتاق عباسی سے ملاقات، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

وفد میں مولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانااحمدعلی مدنی، حافظ احمدعلی،خواجہ احمدیارخان،مفتی محمدحماداللہ مدنی ودیگرشامل تھے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سرپرست مولانامشتاق عباسی کی اہلیہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازجنازہ وتدفین میں جے یوآئی کے رہنمائوں ،عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانااحمدعلی مدنی، حافظ احمدعلی،مفتی خواجہ احمدیارخان، مفتی ظل الرحمان،مفتی محمدحماداللہ مدنی ودیگر پر مشتمل وفد نے مولانامشتاق عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں