مولانا عبدالحمید الرحمتی کی شہادت پر ملک بھرکی اہلحدیث مساجد میں نماز جنازہ غائبانہ اور احتجاج و قرار داد منظور

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) جماعت غربااھلحدیث پاکستان کے امیر ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی کی ہدایت پر ملک بھر کی اہلحدیث مساجد میں نمازجنازہ غائبانہ احتجاج اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اہلحدیث عالم دین شہید مولانا عبد الحمید الرحمتی مہتم قرآن وحدیث جامعہ سلفیہ پشاور کے قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی دے تاکہ ملک بھر کے اہلحدیثوں میں پاء جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو بصورت دیگر علما اہلحدیث کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں سخت ردعمل کا اظہار کرینگے اس موقع پرعلما اہلحدیث نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت علما اہلحدیث کے تحفظ میں ناکام ہے وزیر اعظم فوری طور پر اہلحدیث عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبد الحمید الرحمتی کے قتل کا فوری نوٹس لیں اور علما اہلحدیث کے تحفظ کیلیے انہیں سیکورٹی مہیا کی جائے علمانے کہا ہم پرامن لوگ ہیں ہمارے لیے ملک کی سلامتی اہم ہے ہم نے ہمیشہ اسلام و پاکستان کے استحکام کے لیے قربانیاں دیں پاکستان کے دشمنوں نے اس سال کے پہلے مہینے میں اہلحدیث کے عظیم عالم دین کو شہید کرکے پاکستان کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان چھوڑا ہے علمانے کہا ہم نے اپنی عوام کو مکمل صبر کی تلقین کی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے زخموں پر مرہم رکھے اور جلد سے جلد قاتلوں گرفتار کرکے سزائے موت دے اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے تمام فیصلوں کی تائید کی اور ملک بھر میں جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھر پور پر امن احتجاج کیا گیااور مساجد اہلحدیث میں غائبانہ نمازِجنازہ کے ساتھ احتجاجی قراردادیں منظور کیں گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں