کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد تین ملزمان گرفتار، مختلف واقعات میں تین زخمی

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:10

کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد تین ملزمان گرفتار، مختلف واقعات میں تین زخمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) شاہ لطیف ٹائون، کورنگی اور پاپوش نگر مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد تین ملزمان گرفتار کرلیئے، جبکہ مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے والے ملزم سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزم خوش دل زخمی ہوگیا، پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا۔

ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، کیش اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔پاپوش نگر قبرستان میں ملزمان اور پولیس کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔موٹرسائیکل پر مشکوک ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے حسنین کھوسہ زخمی ہوگیا، ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو عباسی شہید اور دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان سے دو نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔کورنگی 4 پول کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔اورنگی ٹائون 10 نمبر حیدری امام بارگاہ کے قریب احمد حسین ولد محمد حسین اور شاہراہِ نور جہاں، سخی میں اٹھائیس سالہ صبغت ولد رحمت کو ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کردیا گیا، جنہیں طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی بدر کمرشل اسٹریٹ 12 فیز 5 کے قریب 50 سالہ نامعلوم شناخت لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، وجہ موت معلوم نہ ہوسکی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں