اجتماع گاہ آنے والے راستوں پر تعمیر ومرمت،نکاسی آب اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیئے جارہے ہیں ،معان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ڈسٹرکٹ ویسٹ علی احمد جان نے کہا ہے کہ اجتماع گاہ آنے والے راستوں پر تعمیر ومرمت،نکاسی آب اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ اجتماع گاہ آنے والے اطراف کے راستوں کا معائینہ اوراجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیامعاون خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع گاہ کے اندر کے روڈ کی تعمیر حکومت سندھ کے تعاون سے جبکہ اجتماع گاہ کے اطراف کے راستوں کی تعمیر ومرمت ،روشنی کی فراہمی اور نکاسی آب کے کام انتظامیہ بلدیہ غربی کروا رہی ہے اور ان کاموں کی نگرانی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی اور میونسپل کمشنر کررہے ہیں معاون خصوصی نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ ایم پی آر کالونی سے اجتماع گاہ آنے والے روڈ کا معائینہ اور الجنت شادی ہال سے اجتماع گاہ آنے والے راستے میں نکاسی آب کے جاری کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر نے بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے آغاز سے اختتام تک زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھا جائے ایم پی آر کالونی سے اجتماع گاہ آنے والے روڈکو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اجتماع گاہ آنے والے راستوں کو جلد از جلد ہموار کیا جائے نکاسی آب اور اسٹرئٹ لائیٹس کے علاوہ روشنی کے خصوصی اقدامات بھی کیئے جائیں ان راستوں پر بلدیہ غربی اور یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے صفائی ستھرائی کے کاموں کودو شفٹوں میں کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے بھی کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس کے سیکٹریڑی ،انفارمیشن سیکٹریٹری، ایکسین بی اینڈ آر،ڈائریکٹر پارک،محکمہ ایم اینڈ ڈی اور سنیٹیشن کے افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں