ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کاریسٹورینٹس کادورہ،کروناایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:18

کراچی۔22جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔22 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے گزشتہ شب گلبرگ زون فیڈرل بی ایریا میں قائم ریسٹورینٹس کادورہ کیا اور کرونا کے خلاف ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے ریسٹورینٹس مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے گزشتہ رات فیڈرل بی ایریا میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم تحاوزات کو ختم کردیاہے۔دوسری جانب مختیارکار ناظم آباد نسیم احمد نے انچارج کوکیری ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر حرا ظہیر کے ہمراہ ناظم کے مختلف علاقوں میں قائم نجی ہسپتال اور پرائیویٹ میڈیکل پریکٹسشنر سمیت میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیااورکوائف کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے کہا کہ غیر مستند و عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مسلسل کارروائیاںجاری ہیںجبکہ مزکورہ کارروائیوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور محکمہ پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں