گرین لائن بس پرپتھرائوکا واقعہ 19جنوری کا ہے ،بس پرپتھرائوکچی آبادی میں رہائش پذیرچھوٹے بچوں نے کیا،گرین لائن بس انتظامیہ

اتوار 23 جنوری 2022 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) گرین لائن بس انتظامیہ کے مطابق ،گرین لائن بس پرپتھرائوکا واقعہ 19جنوری کا ہے اور گرین لائن کی بس پر پتھراو گرین لائن سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیرچھوٹے بچوں نے کیا۔

(جاری ہے)

گرین لائن بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ متعلقہ پولیس کوکردی گئی تھی جس کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو پتھراو کرنے والے بچوں کی تلاش کی ہدایت کی تھی۔

علاوہ ازیں اعلی پولیس حکام کی جانب سے بی آر ٹی کے روٹ پر لگنے والے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو روٹ کے اطراف پولیس پٹرولنگ بڑھانے اور اطراف کے علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں اورمکینوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں