کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد کی سندھ اسمبلی کے باہرجماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت،شرکاء سے اظہار یکجہتی

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن کی قیادت میں چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد نے جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کے چوبیسویں روز شرکت کی اور شرکاء سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد کی طرح آج کراچی چیمبر آف کامرس کا وفد یہاں آیا ہے ،ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،کراچی ساڑھے تین کروڑ عوام کا شہر اورمعاشی حب ہے ،یہاں کے تاجر و صنعت کار پاکستان میں قومی خزانے میں 52فیصد ٹیکس جمع کراتے ہیں لیکن وفاقی وصوبائی حکومت کسی نے بھی ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

آج صنعتی علاقوں کا انفراانسٹرکچر تباہ حال ہے ،صنعتوں میں گیس کا بحران ہے جس کی وجہ سے برآمدات بری طرح متاثر ہے ۔دھرنے سے چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اے کیوخلیل نے کہا کہ ہم بلدیاتی مسائل ک حل اور کراچی کے حقوق کے حوالے سے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں ،کراچی پاکستان کو 70فیصد ریونیو دیتا ہے ،بدقسمتی سے کراچی کو 6.5فیصد بھی حصہ نہیں ملتا،اگر کراچی کے علاوہ کسی اور شہر سے پارٹی کے 14ایم این اے ہوتے تو وزیر اعظم ایک ماہ میں 04بار ورہ کرے لیکن المیہ یہ ہے کہ وزیر اعظم کراچی میں صرف چند گھنٹوں کے لیے آتے ہیں اور سوائے زبانی جمع خرچ اورجعلی اعلانات کے کچھ نہیں کرتے ۔

چیمبر آف کامرس کے وفد میں کراچی چیمبر کی مینیجنگ کمیٹی کے ارکان شکیل الرحمن،شمیم احمدجملانہ،ضیا ء العارفین،احمد عظیم علوی،عاصم اعجاز ،کراچی بزنس مین گروپ BMGکے جنرل سکریٹری تاجروں کے رہنما،کراچی چیمبر کے سابق صدراے کیو خلیل ،کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شہر کی معروف تجارتی شخصیت ادریس میمن ،کراچی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر عبد الرحمن نقی ،کراچی چیمبر آف کامرس کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن اور چیمبر کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہ شیخ شمیم احمد جملانہ ،ممتاز تاجر اور شہر کی اہم سماجی شخصیت شکیل الرحمن ودیگر بھی شامل تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں