پیپلزپارٹی کے تحت ملک میں یوریا کھاد کی قلت اوربلیک مارکیٹنگ کے خلاف آج ملیرسے احتجاجی ریلی نکالے جائیگی

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت ملک میں یوریا کھاد کی قلت اوربلیک مارکیٹنگ کے خلاف اورکسان،آباد گاروں کی حمایت میں آج (پیر)ملیرسے احتجاجی ریلی نکالے جائے گی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان کے مطابق ریلی کا آغازصبح ملیرسے جبکہ اختتام شاہراہ قائدین خداداد کالونی سوسائٹی آفس پردوپہردوبجے ہوگا۔ ریلی کے اختتام پرشرکاء سے پیپلزپارٹی کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل،ضلعی رہنما خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں